روسی آبدوز نے شامی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر کروز میزائل داغ دیے
بحیرہ روم میں موجود روسی آبدوز سے متعدد کروز میزائل ادلب میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فائر کیے گئے
MANILA:
روس نے اپنی آبدوز سے شامی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر متعدد کروز میزائل فائر کردیے۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ بحیرہ روم میں موجود روسی آبدوز ویلکی نوگوروڈ سے شامی صوبہ ادلب میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 300 کلومیٹر کے فاصلے سے کروز میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ ان جنگجوؤں نے رواں ہفتے روسی فوجیوں کے دستے کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکا اور روس کی فضائی بمباری میں 28 شہری ہلاک
اس حملے میں شامی جنگجوؤں کے کمانڈ سنٹر، بکتر بند گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ روسی وزرات دفاع نے بتایا کہ چند روز قبل شامی عسکریت پسندوں نے 29 روسی فوجیوں کو گھیرے میں لے لیا تھا تاہم روسی افواج خصوصی فضائی آپریشن کرنے کے بعد یہ محاصرہ توڑنے اور اپنے فوجیوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئیں۔