پشاور باراتیوں کی بس نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق متعدد زخمی
نہر سے نکالی گئی لاشوں اور زخمیوں کو پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
باراتیوں کی بس نہر میں گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باراتیوں سے بھری بس بخشوپل کے قریب تیزرفتاری کے باعث نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 19 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے،بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، نہر میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جس میں مقامی افراد نے بھی مدد کی، نہر سے نکالی گئی لاشوں اور زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔