حیدرآباد دکن بم دھماکوں میں’’انڈین مجاہدین‘‘ ملوث ہو سکتے ہیں بھارتی پولیس

جمعرات کو حیدرآباد دکن کے علاقے دلکش نگر میں ہوئے 2 بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے

جمعرات کو حیدرآباد دکن کے علاقے دلکش نگر میں ہوئے 2 بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

بھارتی پولیس کے مطابق بم دھماکوں کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان دھماکوں میں ''انڈین مجاہدین'' ملوث ہوسکتے ہیں۔


جمعرات کو حیدرآباد دکن کے علاقے دلکش نگر میں ہوئے 2 بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، بھارتی پولیس کی تحقیقات کے مطابق اس دہشت گردی میں انڈین مجاہدین کا ہاتھ ہو سکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں استعمال کیا گیا بارودی مواد 2007 میں حیدرآباد دکن کے علاقے لبنیٰ پارک اور گوکل کوٹی میں کئے گئے دھماکوں میں بھی استعمال کیا گیا تھا، 2007 میں کئے گئے دھما کوں میں 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے دھماکے کی جگہ اور اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کی تحقیقات جاری ہے اوراس وقت دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم یا گروپ پر عائد کرنا قبل از وقت ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story