آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔


ویب ڈیسک September 22, 2017
برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں