قائم مقام گورنر سندھ نے1979 کے بلدیاتی نظام کے بل پر دستخط کردیئے

گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس منسوخ اور 1979 کا بلدیاتی نظام کا بل منظورکیا تھا۔


ویب ڈیسک February 22, 2013
گزشتہ روز سندھ اسمبلی سے بلدیاتی نظام کی منظوری کے وقت ایم کیو ایم نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

قائم مقام گورنر سندھ نثاراحمد کھوڑو نے 1979 کے بلدیاتی نظام کے بل پردستخط کردیئے ہیں۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس منسوخ اور 1979 کا بلدیاتی نظام کا بل منظورکیا تھا، قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو کی جانب سے آج اس بل پر دستخط کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی سے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی منسوخی اور 1979 کے بلدیاتی نظام کی منظوری کے وقت ایم کیو ایم نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ہنگامی اجلاس میں اسے پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھیوں اور مہاجروں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔

سندھ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو لندن طلب کرلیا تھا اور ان کی غیر موجودگی میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔