بگ بی نے پہلی باراپنے گھر کے دروازے فلم کی شوٹنگ کے لئے کھول دیئے

انوراگ کشیپ کی ہدایت میں بننےوالی فلم امیتابھ بچن کےایک مداح کی کہانی ہےجو اپنی ماں کی آخری خواہش پوری کرنےممبئی آتاہے


ویب ڈیسک February 22, 2013
اپنے بنگلے میں شوٹنگ کی اجازت دینے کے لئے امیتابھ بچن کا بے حد شکر گزار ہوں، پروڈیوسر عاشی دعا فوٹو: اے ایف پی/ فائل

BAGHDAD:

میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ہدایت کار انوراگ کشیپ کو فلم بامبے ٹاکیز میں ان کی کہانی کی شوٹنگ اپنے گھر میں کرنے کی اجازت دے دی۔


فلم بامبے ٹاکیز 4 مختلف کہانیوں پر مبنی فلم ہے جس میں چاروں کہانیوں کی ہدایت کاری 4 مختلف ہدایت کاروں نے دی ہے جن میں انوراگ کشیپ، زویا اختر، دیبارکر بینرج اور کرن جوہر شامل ہیں۔

بامبے ٹاکیز وہ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ کے لئے امیتابھ بچن نے پہلی بار اپنے گھر کے دروازے کھولے ہیں، انوراگ کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم امیتابھ بچن کے ایک مداح کی کہانی ہے جو الہٰ آباد سےاپنی ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کے لئے ممبئی آتا ہے تاکہ امیتابھ بچن کو اپنی ماں کے ہاتھ کا بنا مربہ کھلا سکے۔

فلم کے پروڈیوسر عاشی دعا کے مطابق اس کہانی کے لئے امیتابھ بچن کے گھر میں شوٹنگ کرنا انتہائی ضروی تھی، انہوں نے کہا کہ اپنے بنگلے میں شوٹنگ کی اجازت دینے کے لئے وہ امیتابھ بچن کے بے حد شکر گزار ہیں، فلم بامبے ٹاکیز 3 مئی 2013کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں