الیکشن ریفارم میں ترمیم کر کے ن لیگ نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا عمران خان

(ن) لیگ یہ سب نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کر رہی ہے، چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک September 22, 2017
مسلم لیگ (ن) ایک نااہل شخص کو پارٹی صدارت دلوانے کیلئے یہ سب کر رہی ہے، عمران خان- فوٹو: فائل

KARACHI: چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے مسلم لیگ (ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اور یہ سب کچھ نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نااہل شخص کو پارٹی کی صدارت دلوانے کے لئے الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی



عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ یہ سب نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کر رہی ہے حالانکہ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں