فرانس ميں ايک گھر سے 3 بچوں كی گلے كٹی لاشيں برآمد
بچوں كی ماں مفرور ہے جس كی تلاش شروع كردی گئی ہے اور اس بات کا قوی امكان ہے كہ قتل ميں ان كی ماں ملوث ہے، پولیس
فرانس ميں ايک گھر سے 3 بچوں كی گلے كٹی لاشيں ملی ہيں جن كے بارے ميں شبہ ہے كہ انہيں ان كی ماں نے قتل كيا ہے۔
فرانسيسی خبر رساں ادارے كے مطابق فرانس كے شہر ڈيم مارک ميں ايک گھر سے 3 بچوں كی لاشیں برآمد کی گئی جن کے گلے کٹے ہوئے تھے۔ پوليس كے مطابق بچوں كے والد جو کہ ڈاکٹر ہیں ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ جب صبح کام کے بعد گھر واپس لوٹے تو كمرے ميں تینوں بچوں كی گلے کٹی لاشيں پڑی ہوئی تھيں، بچوں كی عمريں بالترتيب 9، 11 اور 17 سال كے درميان ہیں۔
پولیس کے مطابق 9 سالہ لڑکی اور 11 سالہ لڑکے کے جسم پر خنجر کے زخم بھی نمایاں تھے، سب سے بڑا 17 سال کا لڑکا جوزخمی حالت میں اسپتال لایا گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پوليس كا كہنا ہے كہ ان كی ماں مفرور ہے جس كی تلاش شروع كردی گئی ہے اور اس بات کا قوی امكان ہے كہ قتل ميں ان كی ماں ملوث ہے كيونكہ دونوں مياں بيوی كے درميان تعلقات کشیدہ تھے۔