تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام فیصل آباد میں اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

گاڑی سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں


ویب ڈیسک September 23, 2017
پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ فوٹو: فائل

پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے پنجاب لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق 2 ملزمان کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق صوابی سے ہے اور ان کے قبضے سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔