چین نے شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی کم کردی

چین نے شمالی کوریا سے ٹیکسٹائل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے


ویب ڈیسک September 23, 2017
چین نے شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی محدود کردی،فوٹو:فائل

KABUL: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد چین نے شمالی کوریا کو تیل کی برآمد محدود کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی طرف سے نافذالعمل پابندیوں کے تحت شمالی کوریا سے تجارت کو نہ صرف محدود کردیا ہے بلکہ پیانگ یانگ کو ایندھن کی فراہمی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات روکنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

چین کے وزیر تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ یکم اکتوبر سے پیانگ یانگ کو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پرپابندی عائد کر دے گا جب کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی بھی فوری طور پر معطل کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا کا شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا اعلان

ٹیکسٹائل مصنوعات اقوامِ متحدہ کی پابندیوں سے متاثر ہونے والی آخری اہم شمالی کوریائی برآمدات میں شامل ہے جبکہ چین پہلے ہی شمالی کوریا سے خام لوہا، سمندری غذا اور کوئلے سمیت دیگر مصنوعات کی خریداری معطل کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تحت شمالی کوریا کو تیل کی برآمدات کو محدود کیا گیا ہے جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا پر پہلے سے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں تاکہ جوہری پروگرام پر پیش رفت روکنے کےلیے اس پر عالمی دباؤ بڑھایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں