نوازشریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اورپارٹی امورپرغورہوگا، ذرائع


ویب ڈیسک September 23, 2017
اجلاس میں احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی ہوگا: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطاق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ شہبازشریف، وفاقی وزرا زاہد حامد، خواجہ آصف، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، برجیس طاہراور نوازشریف کی بیٹی مریم نوازبھی شریک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور پارٹی امورسمیت سینیٹ میں منظورشدہ انتخابی اصلاحات بل زیرغورآئیں گے جب کہ اجلاس میں احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، اہلیہ کلثوم نواز کے گلے کے کینسرکے علاج کے باعث لندن میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔