سنچورین ٹیسٹ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 334 رنز بنالئے

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 3 اور احسان عادل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہاشم آمہ 92 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اے بی ڈویلیرز 98 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنالئے۔

سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں جاری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان کے راحت علی 13 کے مجموعی اسکور پر ہی الویرو پیٹرسن کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی، احسان عادل نے کپتان گریم اسمتھ کو 38 کے مجموعی اور 5 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی، گریم اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈوپلیسیز کریز پر آئے اور ہاشم آملہ کے ساتھ 69 رنز کی شراکت قائم کی۔


ڈوپلیسیز 29 رنز بناکر احسان عادل کی گیند پر سرفراز احمد کا ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، ہاشم آملہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے 92 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہاشم آملہ کے آؤٹ ہونے کے بعد اے بی ڈیویلیرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کھیل کے اختتام تک ڈیویلیرز 98 اور فلینڈر 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبیو کرنے والے راحت علی نے 3 اور احسان عادل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم نے ان فٹ جیک کیلس اور مورنی مورکل کی جگہ کیل ایبٹ اور کلین ویلٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہےجبکہ پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ان فٹ عمر گل، ناصر جمشید اور تنویر احمد کی جگہ احسان عادل، راحت علی اور عمران فرحت کو شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ اپنی نامکمل اننگز کل دوبارہ شروع کرے گا۔
Load Next Story