انضمام الحق نے نوجوان کھلاڑیوں سے توقعات وابستہ کرلیں

اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف تھی، ڈاکٹر نے انجکشن لگوا کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے، چیف سلیکٹر


Sports Reporter September 23, 2017
سلمان بٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے سے قبل ڈومیسٹک میں موقع دیں گے، چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑی ریٹائر ہونے والے تجربہ کار کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے ٹیم کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو بتایا گیا ہے کہ سلیکشن کیلیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے، یاسر شاہ کو بھی فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلیے کہا تھا اور اب انہوں نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کر لیا ہے، لیگ اسپنر گزشتہ تین چار سال سے پاکستان کے کامیاب ترین بولر ہیں، یو اے ای کی بیٹنگ کنڈیشنز میں بھی وہ پاکستان کیلیے کافی سازگار ثابت ہوئے ہیں، اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف تھی، ڈاکٹر نے انجکشن لگوا کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کیخلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

ہیڈ کوچ نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے، ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولرز موجود ہیں، فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے اور نئے پیسرز بھی شامل کیے گئے ہیں جس سے بولنگ کا شعبہ مضبوط ہو گا۔ انضمام کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان اچھے کھلاڑی تھے، امید ہے ان کے بعد بھی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ سلمان بٹ نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا، تاہم انہیں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے سے قبل ڈومیسٹک میں موقع دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |