بھارت سرکار دوسرے ملکوں میں دہشتگردی کی ذمہ دار ہے سعدرفیق

بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی و غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے، سعد رفیق


ویب ڈیسک September 23, 2017
بے لگام بھارتی فوج ھر قسم کی ریاستی وغیر ریاستی دھشت گردی کا باقاعدہ حصہ ھے، وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار ہندوستان کے اندر اور باہر دہشت گردی کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ہے جب کہ بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی و غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 معصوم پاکستانیوں کی شہادت درندگی اور سفاکی کی انتہا ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور مہذب اقوام کو بھارتی درندگی کا نوٹس لینا ہوگا۔





خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی اور غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے اور بھارتی سرکار اپنے ملک کے اندر اور باہر دہشت گردی کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ہے جب کہ پاکستانی قوم حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے ردعمل اور مؤقف کی پوری طرح حمایت کرتی ہے۔





 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں