الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے عمل سے دستبردار نہیں ہوا ترجمان

دوسری جانب اسپیکر قومی نے ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنادی ہے۔


ویب ڈیسک February 22, 2013
آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کے لئے جعلی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل بھی جاری رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے عمل سے دستبردار نہیں ہوا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا نے ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنادی ہے۔


ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا میں یہ تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن ڈگریوں کی تصدیق کے عمل سے دستبردار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن ڈگریوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کر رہا ہے، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کے لئے جعلی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل بھی جاری رہے گا۔


دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنادی ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی کمیٹی کے قیام کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی میں وزیر دفاع نو ید قمر، مسلم لیگ (ن) کے زاہد حامد، مسلم لیگ (ق) کے رضا حیات ہراج، ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری، اے این پی کی بشریٰ گوہر، جے یو آئی کے مولانا عطاء الرحمان اور فاٹا کے ظفر بیگ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں