لندن میں وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات اہم معاملات پر مشاورت

نوازشریف نے شاہدخاقان عباسی کو مستقبل کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔


ویب ڈیسک September 23, 2017
وزیراعظم نے نوازشریف کو مستقبل کے حوالے سے اپنے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں نواز شریف کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو مستقبل کے حوالے سے اپنے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |