پنجاب بھرمیں محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

9 اور10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی، محکمہ داخلہ پنجاب


ویب ڈیسک September 23, 2017
ماتمی جلوس یا مجلس کے علاوہ 5 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہو گی، محکمہ داخلہ پنجاب ۔ فوٹو: فائل

محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 10 محرم الحرام تک ہو گا جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر ماتمی جلوس یا مجلس کے علاوہ 5 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہو گی جب کہ محرم الحرام کے جلوس کے روٹ پر دکانیں کھولنے پر بھی پابندی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں