نگراں وزیراعظم کیلئے مشاورت نہ کی گئی تو ردعمل نہیں دیں گے مولانا فضل الرحمان

آئین کا تقاضا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک February 23, 2013
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے اتفاق رائے ہوچکا ہے اور انتخابات میں تاخیر چاہنے والوں کی خواہش پوری نہیں ہورہی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لئے ہر فیصلہ قبول کریں گے اور اگر اس حوالے سے مشاورت نہ بھی کی گئی تو کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان فیصل آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی گل محمد دمڑ کے بیٹے کی شادی میں شریک ہوئے اور اس موقع پر میڈیا سےبات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ آئین کا تقاضا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے اتفاق رائے ہوچکا ہے اور انتخابات میں تاخیر چاہنے والوں کی خواہش پوری نہیں ہورہی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج لگانے اور فوج تعینات کرنے کے بعد بھی اگر دہشت گردی کا واقعہ پیش آگیا تو پھر کس کو بلوایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔