صوابی میں فائرنگ سے ماں اور بیٹا قتل

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 23, 2017
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس

مانیری بالا میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے مانیری بالا میں ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں گھس گئے اور سوئے ہوئے ماں بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

واقعے کے بعد لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر مردان صوابی روڈ کو بند کر کے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ پولیس حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں