پی پی نے ہمیشہ سندھ دشمن فیصلے کیے ایاز پلیجو

بلدیاتی نظام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ووٹ لینے کی کوشش کریںگی

بلدیاتی نظام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ووٹ لینے کی کوشش کریں گی. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حکمرانوں نے ہمیشہ سندھ دشمن فیصلے کیے ہیں اور2012 کا بلدیاتی نظام بھی عوام کے دباو کے باعث پیپلزپارٹی کی حکومت کو واپس لینا پڑا۔

بلدیاتی نظام کو بنیاد بنا کر پی پی سندھی عوام سے اور ایم کیو ایم اردو بولنے والوں سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن الیکشن میں سندھ کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے دہرا بلدیاتی نظام لانے والوں کا احتساب کریں گے اور ایسے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے جو ملک اور سندھ کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔




انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام واپس لیے جانے کے باوجود بھی پی پی کے حکمران کہتے ہیں کہ بلدیاتی نظام بہت اچھا تھا، جس سے پیپلزپارٹی کی بد نیتی ظاہر ہو رہی ہے۔
Load Next Story