سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کمیشن بنانے کا میں نے ہی کہا تھا شہبازشریف

پارٹی اور خاندان میں اختلافات دشمنوں کی خواہش ہو سکتی ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک September 23, 2017
کل بھی نواز شریف سے وفادار تھا اور آئندہ بھی وفادار رہوں گا، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن بنانے کی درخواست میں نے ہی کی تھی لیکن اب یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن بنانے کی درخواست میں نے ہی کی تھی جبکہ کمیشن رپورٹ حکومت کی صوابدید ہوتی ہے لیکن اب معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر بات نہیں کر سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت کا سوال تو تب پیدا ہو جب اجلاس منعقد ہوا ہو، لندن میں اجلاس کا مجھے علم نہیں، اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے آیا ہوں۔ پارٹی اور خاندان میں اختلافات کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دشنوں کی سوچ ہو سکتی ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے جب کہ کل بھی نواز شریف سے وفادار تھا اور آئندہ بھی وفادار رہوں گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں موجودہ ملکی صرتحال پر تفصیلی بات ہو گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف سمیت ''ن'' لیگی قیادت اس وقت لندن میں موجود ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے جہاں انہوں نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے اہم معاملات پر مشاورت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں