پیرحسین شاہ پر قاتلانہ حملے کیخلاف مذہبی تنظیموں کی ریلی

حملہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش ہے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، مقررین


Nama Nigar February 23, 2013
پیر حسین شاہ پر حملے کیخلاف مذہبی تنظیموں کے کارکن مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: پیرآف قمبر شریف سید غلام حسین شاہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف جماعت اہلسنت نواب شاہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد سے مولانا یعقوب قادری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جس میں انجمن طلبا اسلام، سنی اتحاد کونسل، سنی تحریک، جماعت العالمین، قادری جماعت، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی،اورانجمن رضائے مصطفی کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

3

ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے مولانا یعقوب قادری، اشرف آرائیں سلطانی، ڈاکٹر خوشی محمد فقیری، محدم اسلم نوری، مولانا صفدر علی، مفتی عبدالجبار تینو، مولانا محمد ساجد قادری، حافظ مقصود اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید حسین شاہ پر قاتلانہ حملہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش ہے، علمائے اہلسنت پر قاتلانہ حملوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔