کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے والے ایک مزدور کو بچا لیا گیا جب کہ دو کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک September 23, 2017
پولیس کے مطابق مزدوروں کی ہلاکت کیمیکل ٹینک میں گرنے سے ہوئی۔ فوٹو: اسکرین گریپ

ابراہیم حیدری کے علاقے میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے والے 6 میں سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولٹری فیڈ تیار کرنے والی فیکٹری میں کام کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث ایک مزدور کیمیکل ٹینک میں گر گیا جسے بچانے کے لئے مزید 5 افراد بھی ٹینک میں اتر گئے تاہم کیمیکل ٹینک ہونے کے باعث 3 مزدور جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ایک مزدور کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ نکال لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مزدوروں کی ہلاکت کیمیکل ٹینک میں گرنے سے ہوئی جب کہ دو مزدور کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |