’’دنگل‘‘ نے چین کے بعد ہانگ کانگ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

’’دنگل‘‘ نے ہانگ کانگ میں 19 کروڑروپے سے زائد کا بزنس کرلیا


ویب ڈیسک September 23, 2017
’’دنگل‘‘ نے ہانگ کانگ میں 19 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ''دنگل'' نے چین کے بعد ہانگ کانگ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کرلیا۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنا ہر کام بخوبی ادا کرتے ہیں اور کام پر بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ وہ اپنی فلموں کا انتخاب بھی بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔ عامر خان کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم '' دنگل'' نے ماضی کے تمام ریکارڈز پاش پاش کردیے ہیں اور یہ نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ خود عامر خان کے کیریئر کی بھی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہو چکی ہے۔

چین میں 1000 کروڑ روپے کا بزنس کرنے کے بعد ''دنگل'' کو ہانگ کانگ میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو درست ثابت ہوا اور دنگل نے وہاں بھی 23.45 ملین ہانگ کانگ ڈالرز کا بزنس کیا جو تقریباً 19 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ فلم کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عامر خان کی 2009 میں بننے والی فلم ''تھری ایڈیٹس'' نے ہانگ کانگ میں مجموعی طور پر 23.41 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا تاہم اب دنگل نے ''تھری ایدیٹس'' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ ہانگ کانگ میں سب سے زیادہ کمانے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

واضح رہے 23 دسمبر 2016 کو ریلیز ہونے والی فلم '' دنگل'' 18 سو کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے والی واحد بھارتی فلم ہے جس نے بھارت میں 380 کروڑ اور بقیہ بزنس دیگر ممالک سے حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |