بھارت میں طالبہ سے زیادتی کے الزام میں خود ساختہ ’’سادھو‘‘ گرفتار

70 سالہ کوشلیندرا مہاراج پر الزام ہے کہ اس نے طالبہ کو اپنے آشرم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک September 23, 2017
یہ بابا صرف پھل کھاتا ہے اس لیے اس کا نام فلاہاری بابا رکھا گیا ہے ۔ فوٹو : فائل

SOHAWA: بھارت میں گرو گرمیت سنگھ کے بعد ایک اور خود ساختہ سادھو کو 21 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ کوشلیندرا مہاراج پر الزام ہے کہ اس نے 21 سالہ طالبہ کو ریاست راجستھان کے گاؤں الوار میں واقع اپنے آشرم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اگر اس پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے 10 برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

متاثرہ لڑکی جے پور میں لاء کی پڑھائی کر رہی ہے اور اس نے 11 ستمبر کو شکایت درج کرائی تھی کہ اسے 7 اگست کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اپنی رپورٹ میں لڑکی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے والدین کے کہنے پر آشرم میں کچھ پیسے عطیہ کرنے گئی تھی جہاں اسے بتایا گیا کہ اگر بابا سے ملاقات کرنی ہے تو اسے رات یہیں گزارنی ہو گی۔ جب وہ رات رکنے پر آمادہ ہو گئی تو آدھی رات کو بابا نے اسے کمرے میں بلایا اور مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: گرو گرمیت سنگھ کو خواتین کے ساتھ زیادتی پر 20 سال قید

لڑکی نے یہ بھی بتایا گیا کہ کوشلیندرا مہاراج المعروف ''فلاہاری بابا'' نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو اس کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ لڑکی کے مطابق گزشتہ ماہ گرو گرمیت سنگھ کو سزا ہونے کے بعد اسے ہمت ملی اور وہ یہ معاملہ پولیس کے علم میں لائی۔

فلاہاری بابا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ صرف پھل کھاتا ہے اس لیے اس کا نام فلاہاری بابا رکھا گیا ہے اور گرو گرمیت سنگھ کی طرح یہ بھی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات سے قریبی تعلقات رکھتا ہے اور راجستھان میں اس کا کافی اثر و رسوخ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں