ٹنڈو محمد خان میں چھاپے25 ملزمان گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد

بد امنی پر قابو پانے میں ناکامی پر 3 تھانیداروں کا تبادلہ، آپریشن جاری رہے گا، ایس پی


Nama Nigar February 23, 2013
امجد شیخ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے۔ فوٹو: فائل

ایس پی ٹنڈو محمد خان امجد شیخ کی نگرانی میں ٹنڈو محمد خان پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شدگان کے قبضے سے مجموعی طور پر2 کلو چرس، 14 ریوالور اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کو مقدمات درج کرکے لاک اپ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں لاوارث حالت میں کھڑی ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔

جبکہ فرائض میں غفلت برتنے اور جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر ایس ایچ او تحصیل پولیس اسٹیشن منظور پٹھان، ایس ایچ او ٹنڈو غلام حیدر ریحان شاہ، ایس ایچ او شیخ بھرکیو ستار میمن اور ایس ایچ او بلڑی شاہ کریم محبوب شاہ کا تبادلہ کر دیا گیا۔ امجد شیخ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔