کھپرو تھانے پر سول جج کا چھاپہ حبس بے جا میں رکھے 2افراد بازیاب

سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر کارروائی، چھاپے سے پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی، تھانیدار کی 25فروری کو عدالت میں طلبی


Nama Nigar February 23, 2013
جوڈیشل مجسٹریٹ نے قید دونوں افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ کا کھپرو تھانے پر چھاپہ، حبس بے جا میں رکھے 2افراد بازیاب ، تھانیدار کو 25فروری کو عدالت میں پیش ہونیکا حکم ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ کھپرو نوید احمد کلہوڑو نے کھپرو تھانے پر چھاپہ مارا اور لاک اپ کا معائنہ کیا جس میں مرک راجڑ ولد سموں راجڑ اور خان محمد ماچھی ولد متل ماچھی کو غیر قانونی طور پر قید رکھا ہوا تھا۔



مذکورہ افراد کا تھانے کے روزنامچہ میں بھی نام درج نہیں تھا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے قید دونوں افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا اور بازیاب افراد اور تھانیدار سب انسپکٹر رسول بخش تھہیم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کی عدالت میں 25فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا، چھاپے کی اطلاع پر پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔