سنجھورو انتظامیہ کی نا اہلی شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا

گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع، مچھروں کی بہتات،عوام کو مشکلات کا سامنا


Nama Nigar February 23, 2013
سنجھورو میں جابجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور گندہ پانی گلیوں اور روڈوں پر جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ فوٹو : فائل

سنجھورو میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے،گندہ پانی اہم شاہراہوں اور گلیوں میں جمع ، میونسپل انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں جابجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور گندہ پانی گلیوں اور روڈوں پر جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

ڈاکٹر اسٹریٹ، شہداد پور روڈ، شیخ محلہ، ظفر ٹائون و دیگر علاقوں میں گندہ پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے نمازی حضرات، طلبا و طالبات کو شدید دشواری کا سامنا جبکہ مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے۔ درجنوں خاکروب بھرتی کیے جانے کے باوجود بھی انتظامیہ صفائی کے کام کروانے میں ناکام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں