ISLAMABAD:
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی لڑکی شہید جب کہ 2 شہری زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی اور نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22 سالہ خاتون تاشیبہ شہید ہوگئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے جن کی شناخت 18 سالہ عنیقہ اور 16 سالہ محمد لیاقت کے نام سے ہوئی ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں :ورکنگ باؤنڈری پربھارتی اشتعال انگیزی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد شہید جب کہ 26 شہری زخمی ہوگئے تھے۔