اتحادیوں نے مفاہمت کو پی پی کی کمزوری سمجھا عاجز دھامرہ

سندھی عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، پی پی نے پھر بھی صبرکا دامن نہیں چھوڑا


Numainda Express February 23, 2013
پیپلز پارٹی اور اس کی اعلی قیادت نے مفاہمت کی وجہ سے پونے5 سال اتحادیوں کی ہر ناجائز بات مان کر ان کی بلیک میلنگ کو تسلیم کیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پیپلز پارٹی یوتھ ونگ سندھ کے صدر سینٹیر عاجز دھامرہ اور ڈویژنل صدر احسان ابڑو نے ایک بیان میں پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 واپس لینے اور 1979 کا بلدیاتی نظام بحال کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پی پی کی قیادت و سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انھوں نے سندھ کے عوام کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ دیر آید درست آید پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھی عوام کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کیا اور متنازع بل واپس لے کر ایک بار ان کے دل جیت لیے۔

پیپلز پارٹی اور اس کی اعلی قیادت نے مفاہمت کی وجہ سے پونے5 سال اتحادیوں کی ہر ناجائز بات مان کر ان کی بلیک میلنگ کو تسلیم کیا تاکہ سندھ خصوصاً کراچی و حیدرآباد میں امن رہے لیکن اسے نہ صرف پیپلز پارٹی کی کمزوری سمجھا گیا بلکہ سندھی عوام کے مینڈیٹ کی توہین بھی کی لیکن پی پی قیادت نے پھر بھی صبر و استقامت کا دامن نہیں چھوڑا۔ یوتھ رہنمائوں نے کراچی میں بے گناہوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سندھ کے عوام گورنر عشرت العباد کے استعفے کے بڑی شدت سے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں