رنبیرکپورماہرہ پرتنقید برداشت نہ کرسکے

ماہرہ کوکافی عرصے سے جانتا ہوں ان سے متاثر ہونے کے ساتھ ان کی بہت عزت بھی کرتا ہوں، رنبیرکپور


ویب ڈیسک September 24, 2017
ماہرہ پر تنقید صرف اس لیے کی جارہی ہے کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں؛رنبیر کپور،فوٹوفائل

دوروزقبل ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی نیویارک میں سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس نے پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا میں بھی ہنگامہ مچادیا تھا، اس کے علاوہ ماہرہ خان کو سگریٹ پینے پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم رنبیر سے ماہرہ پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے متنازع تصاویر پر خاموشی توڑدی۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں کچھ عرصہ قبل دونوں کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت دوستی سے کچھ زیادہ ہے لیکن ماہرہ اور رنبیر نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی اور معاملہ ٹھنڈا ہوگیا تھا لیکن دوروز قبل ماہرہ اور رنبیرکی متنازع تصاویر منظر عام پرآنے کے بعد دونوں ایک بار پھر شہ سرخیوں کی زد میں آگئے۔

تصاویرمیں دونوں اداکارنیویارک میں ایک ہوٹل کے باہر آدھی رات کے وقت سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے جب کہ تصاویرمیں ماہرہ سفید رنگ کے مختصرلباس میں نظر آرہی تھیں، یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور ماہرہ خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ اوررنبیرکی تصاویرنےایک بارپھرہنگامہ مچادیا



ہر طرف سے ان کے سگریٹ پینے اور مختصر لباس پہننے پر تنقید کی جانے لگی تاہم اس بارے میں ماہرہ کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن رنبیر کپور سے ماہرہ پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور وہ اپنی خاص دوست کی حمایت میں میدان آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے ماہرہ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اورنہ صرف ان سے متاثرہیں بلکہ ان کی بے حد عزت بھی کرتے ہیں، ان کے بارے میں جس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، ماہرہ پر تنقید صرف اس لیے کی جارہی ہے کہ وہ ایک خاتون ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی اداکار ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے



اداکار نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نفرت پھیلانا بند کریں اور خدا کی دی ہوئی خوبصورت زندگی میں محبت اور امن پھیلائیں، رنبیر نے اپنی بات کا ختم کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی اور نفرت دونوں ہی صحت کے لیے مضر ہیں لہٰذا ان دونوں چیزوں سے بچیں۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں ابھی تک ماہرہ خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ ان کے مداح بے صبری سے ان کے ردعمل کا انتظارکررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں