دیربالا میں مکان میں آگ لگنے سے بچے سمیت 6 لڑکیاں جل کرجاں بحق

مرنے والوں میں 15 سالہ مریم، 13 سالہ نسرین، 14 سالہ وریشہ، 16 سالہ تسلیم ،15 سالہ ثمینہ اور 3سالہ مدثر شامل ہے، پولیس

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا: فوٹو: فائل

ڈوگدرہ میں مکان میں آگ لگنے سے بچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیوزکے مطابق دیربالا کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان میں آگ لگی جس کی زد میں آکربچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جب کہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 15 سالہ مریم، 13 سالہ نسرین، 14 سالہ وریشہ، 16 سالہ تسلیم ،15 سالہ ثمینہ اور 3سالہ مدثر شامل ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ کمرے میں گھاس پھوس کے ڈھیرمیں لگی، فائربریگیڈ کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جب کہ مکان جل کر راکھ ہوگیا۔
Load Next Story