امریکی جنگی طیاروں کی شمالی کوریا کی سرحد کے  قریب پروازیں

طیاروں کی پرواز کا مقصد یہ واضح کرنا ہےکہ امریکا کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، پینٹاگون


ویب ڈیسک September 24, 2017
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کسی بھی مہم جوئی کو شکست دینے کے لیے مختلف فوجی آپشن موجود ہیں، پینٹاگون۔ فوٹو : فائل

امریکی بمبار طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکی بمبار طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی جہازوں نے پروازیں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی سرحد سے متصل علاقے میں سمندر پر کیں جب کہ اس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ امریکا کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا کی بحر الکاہل میں ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مختلف فوجی آپشن موجود ہیں جب کہ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا اپنے اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے تمام فوجی صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان شدید تناؤ پایا جاتا ہے جب کہ گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان لفظی گولا باری میں بھی شدت آچکی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے جدید ترین ہائیڈورجن اور ایٹمی میزائل کے تجربات بھی جاری ہیں جس پر چین، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں