بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں پاکستان

بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، ترجمان دفترخارجہ

بھارتی اشتعال انگیزی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ: فوٹو: فائل

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کی پرزورمذمت کرتے ہیں جب کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پرکوٹلی سیکٹرمیں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے، بھارت جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت کےجارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اوربھارت کی اس اشتعال انگیزی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی لڑکی شہید

واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story