چنئی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت

پلیئرز کے ساتھ مسلح کمانڈوز، ٹیم ہوٹل میں مزید کئی درجن پولیس اہلکار تعینات


Sports Desk February 23, 2013
اسٹیڈیم میں شائقین کو ایکسرے اسکینرز سے چیک کیا گیا، خفیہ کیمرے بھی نصب۔ فوٹو : اے ایف پی

حیدرآباد میں بم دھماکوں کے بعد چنئی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

پلیئرز کے ساتھ مسلح کمانڈوز اور ٹیم ہوٹل میں مزید کئی درجن پولیس اہکار تعینات کیے گئے جبکہ اسٹیڈیم میں شائقین کو ایکسرے اسکینرز سے چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد دھماکوں کے بعد چنئی میں سیکیورٹی اہلکار مزید چوکنا ہوگئے ہیں، دونوں کرکٹ ٹیمیں جس ہوٹل میں مقیم ہیں وہاں کئی درجن مزید پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹیز سنبھال لیں۔



ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میںتاریخ میں پہلی بار پولیس نے شائقین کو ایکسرے اسکینرز کی مدد سے جانچا، کھلاڑیوں کے ساتھ مسلح کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جوائنٹ کمشنر وی اے روی کمار نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹیڈیم کے اندر اور اردگرد خفیہ کیمرے نصب کر دیے گئے، میچ کیلیے23 اسسٹنٹ کمشنرز،92 انسپکٹرز،250 سب انسپکٹرز،520 دیگر پولیس اہلکار، فوری رسپانس کرنے والی8 ٹیمیں اور 20 کمانڈوز ڈیوٹی پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں میچ کے پُرامن انداز میں انعقاد کا یقین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں