نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان آج فیصلہ کن معرکہ
دونوں کپتانوں کو 2 برس قبل ہی ورلڈ کپ ٹرافی ہاتھ میں اٹھانے کا موقع مل گیا۔
KARACHI:
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو آکلینڈ میں ہوگا۔
انجرڈ مارٹن گپٹل کے پوری سیریز سے آؤٹ ہونے کے سبب ہمیش ردرفورڈ کو ایک اور موقع ملے گا، میزبان ٹیم بیٹنگ کو استحکام دینے کے لیے کولن منرو کو آزما سکتی ہے، ان کے لیے ٹرینٹ بولٹ کو جگہ خالی کرنا پڑے گی، مہمان سائیڈ میں کسی تبدیلی کا امکان کم ہے، جوئے روٹ کے عمدہ کھیل نے جونی بیئراسٹو کے میدان میں اترنے کے امکانات معدوم کر دیے۔
گوکہ کوچ ایشلے جائلز نوجوان کھلاڑی جیمز ہیرس کی صلاحیتیں جانچنا چاہتے ہیں مگر اس کے لیے یہ میچ مناسب نہیں لگتا۔ ایڈن پارک میں چھوٹی باؤنڈریز ایک بار پھر بیٹسمینوں کو بڑے اسکور کی راہ دکھا رہی ہیں، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران 15 چھکوں کی بدولت ریکارڈ ٹوٹل بنا کر اس کا بہترین استعمال کر چکا اور ایک بار پھر یہ کارنامہ دہرانے کا خواہاں ہے۔دریںاثنانیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے کپتانوں کو 2 برس قبل ہی ورلڈکپ ٹرافی ہاتھ میں اٹھانے کا موقع مل گیا۔
کیویز ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں، جمعے کو ٹرافی ایڈن پارک لائی گئی جہاں برینڈن میک کولم اور الیسٹر کک نے اسے تھام کر تصاویر بنوائیں، اس موقع پر کیوی قائد میک کولم نے کہا کہ ورلڈکپ2015 میں ہونا ہے تب تک نجانے کیا ہو چکا ہو گا، البتہ مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی، انگلش کپتان الیسٹر کک نے کہا کہ ورلڈ کپ ابھی بہت دور ہے، فی الحال ہماری نگاہیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے میچ پر مرکوز ہیں۔