بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر کی تحصیل اڑی کے گاؤں کلگی کے محاصرے کے دوران 3 شہریوں کو شہید کیا گیا


ویب ڈیسک September 24, 2017
مرنے ہونے والے تینوں افراد غیر ملکی ہیں، بھارتی فوج کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تحصیل اڑی میں سرچ آپریشن کے دوران مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے اڑی کے گاؤں کلگی کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اس دوران بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں انہوں نے جوابی فائرنگ کی اور 3 افراد مارے گئے۔

بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ آپریشن کے دوران مارنے جانے والے تینوں افراد غیر ملکی ہیں جو اس علاقے میں موجود تھے اور فورسز کو ان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ ایس ڈی پی او اڑی جاوید احمد نے بتایا کہ علاقے کا محاصرہ اب ختم کر دیا گیا ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا جاتا ہے جب کہ پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں