مالی میں دھماکے سے اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک

دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔


ویب ڈیسک September 24, 2017
دھماکے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔ فوٹو : فائل

SIALKOT: مغربی افریقا کے ملک مالی میں دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کے شمالی علاقے میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ امن مشن کے اس قافلے کو مالی کے شورش زدہ شہراینفس سے گاؤ جانے والی مرکزی شاہراہ پر صبح 7 بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت ظاہر نہیں کی البتہ بنگلادیشی فوج کے میڈیا ونگ نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مالی میں ہونے والے بم دھماکے میں اس کے تین فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مالی سمیت مغربی افریقا کے مختلف ممالک میں دہشت گردوں کی موجودگی پر یورپی ممالک کو خدشات ہیں۔ ماضی میں فرانس کی فوج مالی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |