
راہنمائوں نے کہا کہ فرقوں کو لڑا کر پاکستان کو کمزور اور اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے، دہشت گردوں کی مذمت نہیں بلکہ ان کے خلاف قانونی مزاحمت کرنا ہو گی، دہشت گردوں کو کچلنے کیلیے مصلحتوں کو چھوڑ کر جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے، ملک میں خانہ جنگی کی سازش پر عمل شروع ہو چکا ہے۔

دریں اثنا نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پر بعد نماز جمعہ پیر غلام حسین شاہ بخاری کے قافلے پر بم دھماکے میں ان کے جواں سالہ پوتے شفیق حسین شاہ کی شہادت کے سانحے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنمااور اے این آئی کے سربراہ طارق محبوب نے کہا کہ غلام حسین شاہ بخاری کے قافلے پر بم دھماکہ اور ان کے پوتے کی شہادت فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش ہے، مظاہرے سے مولانا فیصل عزیزی، الحاج محمد رفیع، رفیق شاہ ،مبشر علی قادری ،مسعود عالم و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔