ایفی ڈرین کیسمخدوم شہابعلی موسیٰ مرکزی ملزم برقرار

حتمی چالان پیش،2گواہوں کی وعدہ معاف حیثیت ختم،8مارچ سے کارروائی ہوگی.

حتمی چالان پیش،2گواہوں کی وعدہ معاف حیثیت ختم،8مارچ سے کارروائی ہوگی۔ فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ اور اسمگلنگ مقدمے کا باقاعدہ حتمی چالان جمعے کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا جسے عدالت نے باقاعدہ سماعت کیلیے منظورکر لیا اورکارروائی کا آغازکرنے کیلیے 8 مارچ کی تاریخ مقررکر دی ہے۔

عدالت نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کر لیا۔ نیا چالان 729 صفحات پر مشتمل ہے، حتمی چالان میں پہلے مقدمے سے فارغ کیے جانے والے 4 ملزمان تنویرحسین شیرازی، ہاشم خان بابر، چوہدری وحید اور احسان الرحمٰن کو دوبارہ ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیاہے۔ 3 مفرور ملزمان سابق سیکریٹری ہیلتھ خوشنوداخترلاشاری، انجم شاہ اور توقیرعلی کو اشتہاری قراردیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان میں مخدوم شہاب، علی موسیٰ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹراسد حفیظ، شیخ انصار، عبدالستارسوہرانی، عنصرفاروق، افتخارخان بابر، طاہرالودود، عبدالخالق عرف دل آغا شامل ہیں۔




2 وعدہ معاف گواہوں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹررشید جمعہ، رضوان احمدخان کی وعدہ معاف گواہ کی حیثیت ختم کرتے ہوئے نارمل گواہ بنا دیا گیا ہے۔ قبل ازیں تفتیشی افسرایس پی عابد ذوالفقار نے اسپیشل مجسٹریٹ محمداسلم کی عدالت میں چالان پیش کیا جو سماعت کیلیے منظورکر لیا گیا۔ چالان میںکل 125گواہ ہیں مگر بیان ریکارڈکرانے کیلیے 52 گواہوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشدمحمود تبسم نے وفاقی وزیرمخدوم شہاب، ان کی فیملی، علی موسیٰ گیلانی، ان کی والدہ فوزیہ گیلانی، بھائی عبدالقادر، شیخ انصارو فیملی، عبدالستار سوہرانی، عنصرفاروق، افتخاربابر سمیت 16 ملزمان کے تمام منقولہ و غیرمنقولہ اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کے مقدمے کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔
Load Next Story