وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وطن واپس پہنچ گئے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد دو روز لندن میں قیام کیا جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے اہم معاملات پر مشاورت کی اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت بھی دریافت کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج آمدن سے زیادہ اثاثوں سے متعلق کیس میں نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔ احتساب عدالت نے وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں اور انہیں 25 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔