جنگلا بس میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے احتساب سے نہیں بچیں گے پرویز الٰہی

شریف برادران نےپورےپنجاب کےاسکولوں اورمریضوں کی دوائوں کےفنڈ اس منصوبے پر خرچ کیے،میٹروبس دنیا بھر میں متروک سسٹم ہے.


Numainda Express February 23, 2013
بسوں کی خریداری، جنگلے کی تیاری میں غلط پلاننگ کرکے مال بنایا گیا، اسکینڈل میں ملوث افسروں کے سربراہ ڈی جی ایل ڈی اے ہیں،بیان. فوٹو : فائل

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جنگلا بس پراجیکٹ میں ایشیا کی سب سے بڑی کرپشن کی گئی ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے قواعدوضوابط کی کھلم کھلا دھجیاںاڑائیں،انشااللہ یہ احتساب سے نہیں بچ سکیںگے، بسوں کی خریداری اور جنگلے کی تیاری میں جان بوجھ کرغلط پلاننگ کرکے مال بنایا گیا۔ جمعے کوایک بیان میںانھوںنے دعویٰ کیاکہ کرپشن کے اس اسکینڈل میںملوث افسروں کے سربراہ ڈی جی ایل ڈی اے ہیں،ان سب کواربوں روپے کی خورد بردکاحساب دینا ہوگا۔

12

اربوں روپے کی تشہیر کے ذریعے شریف برادران عوام پر اپنی یہ رائے ٹھونسنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کہ چاند پر انسان بردار خلائی جہاز بھیجنے کی طرح انھوں نے بھی جنگلا بس بناکر کوئی بڑا کارنامہ کیا ہے حالانکہ یہ دنیا بھر میں متروک سسٹم ہے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کے اسپتالوں، اسکولوں اور مریضوں کی ادویات کے فنڈ اس منصوبے پر خرچ کیے گئے جو اپنی تکمیل کے دوران عوام کیلیے وبال جان بنا رہا اور مکمل ہوکر بھی لاہوریوں کیلیے وبال جان اورجان لیوا ہے۔ جنگلا بس منصوبے پراخراجات کی تفصیلات کو چھپایا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں