اے این پی کودوبارہ سندھ حکومت میں آنے کی پیشکش

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رہنماؤں کا اجلاس ،سابقہ بلدیاتی نظام کی بحالی پراظہارتشکر


Staff Reporter February 23, 2013
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رہنماؤں کا اجلاس ،سابقہ بلدیاتی نظام کی بحالی پراظہارتشکر. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی طرف سے دونوں جماعتوں کے درمیان مسائل کو حل کرنے ، معاملات کو ہم آہنگی کے زمرے میں لانے اور باہمی ربط کو بڑھانے کے لیے قائم کردہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس جمعے کو وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے آغا سراج درانی، ایاز سومرو، زاہد بھرگڑی اور راشد حسین ربانی جبکہ اے این پی کی جانب سے رانا گل آفریدی، امیر نواب اور یونس بونیری شریک ہوئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ حکومت نے1979کا سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس دوبارہ واپس بحال کیاہے۔

8

اجلاس میں بتایا گیا کہ دونوں پارٹیوں کے اراکین کافی امور پر متفق ہوگئے ہیں اور اب دونوں کمیٹیوں کے اراکین اپنی اپنی پارٹیوں کی قیادت کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے اور ایک2 روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اے این پی کے رہنماؤں کو ایک بار پھر پیشکش کی کہ وہ حکومت میں شامل ہوجائیں چونکہ جس بل پراعتراض تھا وہ واپس لے لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں