
لیویز فورس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ولید، حامد اور ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم واقعہ کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران تمپ کے دشوار گزار علاقوں سے کئی افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔