بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک September 25, 2017
تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لیویز ذرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز فورس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ولید، حامد اور ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم واقعہ کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران تمپ کے دشوار گزار علاقوں سے کئی افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں