شاہ رخ کی مدد کرنیوالے افسران کوبچانے کی کوششیں

ایف آئی اے سرگرم، پروٹوکول افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی


Adil Jawad February 23, 2013
ایف آئی اے سرگرم، پروٹوکول افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی ، فوٹو: فائل

ایف آئی اے کے تفتیشی افسران شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوبیرون ملک فرار کرانے میں مرکزی کردار اداکرنے والے پی آئی اے کے بااثرپروٹوکول افسران کوبچانے کیلیے سرگرم ہیں۔

سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے کے بعدمرتب کی جانے والی ایف آئی اے کی اپنی رپورٹ میں پروٹوکول افسران اورایئرپورٹ پر تعینات دیگرسرکاری اہلکاروں کوذمے دار قرار دیا گیاتھا۔ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ سماعت پرپیش کی جانے والی رپورٹ میں سپریم کورٹ کوبتایاگیاتھاکہ ملزم کی بیرون ملک روانگی میں ایئرپورٹ پرتعینات مختلف سرکاری ونجی اداروںکی ملی بھگت سے ممکن ہوااوراس سلسلے میں پی آئی اے کے پروٹوکول افسران نے مرکزی کرداراداکیاجبکہ دیگر سرکاری اہلکار بھی اس سلسلے میں ملزم کے مددگاربنے۔

12

ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے نے اس سلسلے میں شاہ رخ جتوئی کیخلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ تودرج کرلیاتاہم ان کی مددکرنے والے اہم افرادکوبچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اپنی کارکردگی دکھانے کیلیے قوانین کے برخلاف پاسپورٹ کی نقل کے بغیرٹکٹ بنانے والے ٹریول ایجنٹ فضل ربی ٹریولزکے ایک نچلے درجے کے ملازم اورامارات ایئر لائنز کو ایئر پورٹ پرسروسزفراہم کرنیوالے ادارے کے کمپیوٹر آپریٹر کو تو گرفتار کرلیاتاہم اس معاملے کے اہم کرداروںکوتاحال بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے کی جانے والی تفتیش پرعدم اعتماد کا اظہارکیاہے کہ نچلے درجے کے اہلکاروں کے علاوہ کسی ذمے دار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ ایف آئی اے حکام قومی ایئرلائنز کے پروٹوکول افسران کے اثرورسوخ کی وجہ سے انتہائی دبائو کا شکار ہیں اور اپنے نجی حلقوں میں اس بات کااظہار بھی کرتے ہیں کہ یہ معاملہ ان کیلیے سانپ کے منہ میں چھچھوندرکی طرح بن گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں