دنیا کی سب سے وزنی خاتون انتقال کرگئیں

ایمان احمد کا وزن 504 کلو تھا تاہم آپریشن کے بعد تقریباً 300 کلو تک ان کا وزن کم کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 25, 2017
مصر سے تعلق رکھنے والی ایمان احمد ابوظہبی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں فوٹو : فائل

ISLAMABAD: دنیا کی سب سے وزنی خاتون 37 سال کی عمر میں متحدہ عرب امارات میں انتقال کرگئیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والی ایمان احمد ابوظہبی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور 20 سے زائد ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ان کاعلاج جاری تھا، ڈاکٹرز کے مطابق ایمان کو متعدد مرض لاحق تھے جس میں دل کی بیماری اور گردے کے فیل ہوجانے کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں دنیا کی سب سے وزنی بچی کی پیدائش

ایمان احمد چند ماہ قبل وزن میں کمی کے لیے آپریشن کرانے ممبئی گئیں تھیں جہاں 3 ماہ تک ان کا علاج ہوا جس کے بعد انہیں واپس ابوظہبی منتقل کردیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کا وزن 504 کلو تھا تاہم آپریشن کے بعد تقریباً 300 کلو تک ان کا وزن کم کیا گیا جس کے بعد ان کی صحت میں کافی بہتری آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |