نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب عدالت میں پیشی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کل دن ایک بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نیب کورٹ میں پیش نہیں ہونگے، گرفتار کرنا ہے تو کرلو
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے نواز شریف آج ہی لندن سے وطن واپس لوٹے ہیں اور کل منگل کو ان کی احتساب عدالت میں پیشی ہے۔ عدالت نے اس پیشی میں نواز شریف کے بچوں اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ ملک میں موجود نہیں ہیں اور حکمران جماعت کے رہنما ان کی وطن واپسی کے بارے میں کوئی حتمی بیان دینے سے گریز کر رہے ہیں۔