چوہدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات ایک دوسرے سے گلے شکوے

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گزشتہ عرصے سے جاری ایک دوسرے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، ذرائع


ویب ڈیسک September 25, 2017
دونوں رہنماؤں نے گزشتہ عرصے سے جاری ایک دوسرے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز رشید اور آصف کرمانی سمیت (ن) لیگ کے دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم سے لندن میں زیر علاج ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد بحالی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت چوہدری نثار کو نہ مناسکی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ عرصے سے جاری ایک دوسرے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، طویل ملاقات کے بعد چوہدری نثار میڈیا سے بات کیے بغیر واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے نواز شریف اور چوہدری نثار میں مختلف امور پر اختلافات تھے لیکن پاناما کیس کی سماعت کے دوران چوہدری نثار نے میڈیا کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا جس کے بعد سابق وزیر داخلہ کئی مرتبہ اپنے تحفظات منظر عام پر لاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |