
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر نینشل بینک علی رضا کو 7 ملزمان سمیت عبوری ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا اور جوڈیشل ریمانڈ کے لئے جیل منتقل کردیا گیا تھا تاہم اب علی رضا کو دل میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سابق صدر نیشنل بینک علی رضا گرفتار
اسپتال ذرائع کے مطابق علی رضا کو سینے میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ ڈاکٹر ندیم کی نگرانی میں ٹیم کے زیرعلاج ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔